Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • نیا وائرس برطانیہ سے کینیڈا اور جاپان پہنچ گیا

کورونا وائرس کی نئی قسم یورپی ممالک کے علاوہ کینیڈا اور جاپان پہنچ گئی۔

برطانیہ میں سامنے والا نیا وائرس مہلک ثابت ہو رہا ہے جس کی موجودگی کی تصدیق مختلف یورپی ممالک کے علاوہ جاپان اور کینیڈا میں بھی ہوئی ہے۔ برطانیہ سے اسپین، سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور فرانس آنے والے افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کینیڈا میں بھی چند افراد وائرس کی اس نئی قسم میں مبتلا پائے گئے، ادھر جاپان نے ایک ماہ کے لیے ایسےغیر ملکیوں کی ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جو جاپان کے رہائشی نہیں ہیں۔

نیویارک میں حکام نے غیر ملکی مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔ وائرس کی نئی قسم سے جاپان میں دو، اسپین میں چار، سوئٹزرلینڈ میں تین اور کینیڈا میں دو افراد متاثر ہوئے۔

برطانیہ میں مزید 34 ہزار 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 210 لوگ دم توڑ گئے، اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70 ہزار 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 64 ہزار 563 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ٹیگس