کورونا سے بے حال برطانیہ میں عوام خستہ حال+ ویڈیو
Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں غریب اور بے روزگار افراد کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ شدید سردی کے موسم میں سڑک کے کنارے سونے پر مجبور ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے اس ملک کی بحرانی صورت حال بدستور جاری ہے۔
ہ برطانیہ میں نئے قسم کے کورونا وائرس کے پھیلنے سے اس ملک کے ساتھ رفت و آمد کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے، اسی کے ساتھ عوام کو ملک میں بے روزگاری اور غربت کا بھی سامنا ہے۔
برطانیہ میں سامنے والا نیا وائرس مہلک ثابت ہو رہا ہے جس کی موجودگی کی تصدیق مختلف یورپی ممالک میں بھی ہوئی ہے۔