Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • سال 2020 کا آج آخری دن

سال 2020 کا آج آخری دن ہے اور اس سال دنیا بھر کےعوام کافی مسائل و مشکلات سے دوچار رہے۔

دنیا بھر میں سال 2020ء کا آخری سورج طلوع ہوگیا جو آج شام خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات، تلخ و شیرین واقعات اور ناکامیوں کے ساتھ ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کرغروب ہو جائیگا۔

سال 2020 اس لئے بھی کافی مسائل و مشکلات سے بھرا ہوا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی سرگرمیاں بری طرح ماند پڑ گئیں اورکورونا نے انسانی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے اور لاکھوں قیمتی جانیں کورونا وبا کی نظر ہوئیں۔

دعا ہے کہ جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔

ٹیگس