Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے علیحدگی کے سمجھوتے کی برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری

برطانیہ کی پارلیمنٹ نے بریگزٹ پر عمل درآمد کے بعد یورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں لندن اور برسلز کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی واضح اکثریت سے منظوری دے دی۔

اسکائی نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام نے بریگزٹ پر عمل درآمد کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے بارے میں لندن اور برسلز کے معاہدے کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔ اس سمجھوتے کو تہتر مخالف ووٹوں کے مقابلے میں پانچ سو اکیس ڈالے جانے والے ووٹوں سے منظوری دی گئی تاکہ یکم جنوری سے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا مسئلہ نئے مرحلے میں داخل ہو جائے۔اس سمجھوتے کی منظوری کے لئے ووٹنگ سے قبل لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سمجھوتے کی حمایت میں ووٹ نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا دور اکتیس دسمبر کو ختم ہو رہا ہے اور اس کے بعد سے فریقین کے درمیان تجارتی تعلقات نئے سمجھوتے کے تحت جاری رہیں گے۔

ٹیگس