Jan ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • داعش نے روسی پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش دہشتگرد گروہ نے چیچنیا میں روسی پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ اس حملے میں دو روسی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

روسی ذرائع ابلاغ نے جمعے کو اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ داعش نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں روسی پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔یہ حملہ ستائیس دسمبر کو ہوا تھا جس میں دو مسلح افراد نے شہر گروزنی میں چاقوؤں سے روسی پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا تھا جس میں دونوں پولیس اہلکار اور دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

رو‎سی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور سگے بھائی تھے جو سنہ دوہزار بارہ میں جمہوریہ اینگوشتیا سے چیچنیا آ‏‏گئے تھے۔ قفقاز کا علاقہ جس میں جمہوریہ چیچنیا واقع ہے اس وقت بدامنی کا شکار ہے۔ گزشتہ سنیچر کو روس کے فیڈرل سیکورٹی کے ادارے نے کہا تھا کہ جمہوریہ داغستان میں چار داعش دہشتگردوں کو گرفتار اور اس علاقے میں ایک دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

ٹیگس