Jan ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کی رٹ، دھاندلی کے دعوے کی تکرار

امریکی صدر نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں اپنے دعووں کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر انتخابات کے نتائج کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ تین نومبر دوہزاربیس کو صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے بارے میں بحث سے پہلے اس بات پر توجہ رکھنا چاہئے کہ صوبائی اسمبلیوں نے پولنگ کے عمل میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلی کے سلسلے میں  کوئی ممکنہ اقدام نہیں کیا ۔

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخابات قانون کے مطابق نہیں تھے اور لاکھوں غلط ووٹ ڈالے گئے یا انھیں تبدیل کردیا گیا اور ان پر بحث تک نہیں ہوئی ۔

 امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ریاست وسکانسین میں ووٹروں سے ان کے شناختی کارڈ نہ مانگنا، حالیہ صدارتی انتخابات کو غلط ثابت کرتا ہے۔

تین نومبردو ہزار بیس کو ہونے والے امریکی صدراتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے اور جو بائیڈن کی کامیابی کے اعلان کے باوجود ٹرمپ بدستور انتخابات میں دھاندلی کے دعوے پر زور دے رہے ہیں جبکہ اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

 

ٹیگس