صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی
Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
غرب اردن میں پرامن فلسطینیوں پر صہیونی دہشتگرد فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل رات الخلیل صوبے کے بیت امر اور العروب کے علاقوں میں صیہونی فوجیوں نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوجی فلسطینیوں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صیہونی بستیاں تعمیر کررہے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔