بائیڈن کے نام پچاس سابق سفارتکاروں کا خط؛ ایٹمی سمجھوتے میں فوری واپسی کا مطالبہ
عالمی و علاقائی امور میں پچاس سے زیادہ امریکی ماہرین اور سفارتکاروں نے امریکہ کے نو منتخب صدر بائیڈن کے نام خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کی آئندہ حکومت فورا ایٹمی سمجھوتے میں واپس آئے اور ایران کے خلاف پابندیاں کم کرے
پچاس سے زائد سابق امریکی سفارتکاروں اور علاقائی و عالمی امور کے ماہرین نے نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کے نام خط میں ایران کے خلاف ٹرمپ حکومت کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں کی ناکامی پر زور دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی حکومت ایٹمی سمجھوتے میں واپس آئے اور اس پر کاربند رہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کو ٹرمپ کی نقصاندہ پالیسیوں کی تلافی کرنا چاہئے اور اس کا سب سے آسان راستہ، ایٹمی سمجھوتے میں واپسی اور اس کی پابندی کے لئے فوری اقدام کرنا ہے۔ اسکے علاوہ ایٹمی میدان میں ایران کی توانائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران، اعلی ترین سطح تک یورینیئم کی افزودگی سمیت ایٹمی میدان میں بہت سی صلاحیتوں کا حامل ہے۔
اسی کے ساتھ خط میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف طبی شعبے کی پابندیوں کو ختم کرے۔ ساتھ ہی امریکی حکومت کو خبردار کیا ہے گیا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے احیاء کے لئے وقت بہت محدود ہے۔