کورونا کی ابتدا اور پھیلاؤ کے سلسلے میں تحقیقات ہوں گی
Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
چین نے عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین کو کورونا وائرس کی ابتدا اور اس کے پھیلاؤ کے بنیادی اسباب سے متعلق تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے عالمی معاینہ کار رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔
چینی حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت کے تحقیقاتی کمیشن کے ماہرین جمعرات کے روز اپنے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔
بظاہر چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے اس خطرناک وائرس کے بارے میں چينی حکام امریکہ کو مورد الزام ٹہراتے رہے ہیں۔
ووہان شہر میں اس وبا کے انکشاف سے قبل ایک یورپی ملک میں کورونا سے دو ایک افراد کی اموات کی خبریں میڈیا پر آ چکی ہیں۔