Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • تین سو سے زیادہ مجرمین اور نو سو گواہوں کی عدالت میں پیشی

اٹلی میں پنجہ قانون حرکت میں آ گيا اور اسکے تحت 300 سے زائد مبینہ مجرموں کو عدالت میں پیش کر دیا گيا۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی میں مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران عدالت میں سب سے بڑی کارروائی شروع ہو گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اندرانگیٹا نامی اطالوی تنظیم کے 350 مبینہ ارکان اور سہولت کاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان پر قتل، اسلحہ کے غیر قانونی کاروبار، منشیات کی اسمگلنگ، بھتہ خوری، منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔

سماعت کے دوران ملزمان کے خلاف 900 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان میں سے اکثر مافیا کے سابق ارکان ہیں۔

عدالتی کارروائی کے لیے جنوبی شہر "لامیتسیا تیرمے" میں ایک خصوصی عمارت تیار کی گئی ہے۔

 

ٹیگس