Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کے چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتےکا قرنطینہ

کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی۔

چینی میڈیا کی جانب سے ڈبلو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم کے ووہان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

چند روز قبل چائنیز نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق تحقیق کرے گی۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قریب ایک بستی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا انکشاف ہونے کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

 

 

 

ٹیگس