کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کے لئے چین کی تیاریاں
چین نے کورونا کی دوسری لہر کے خطرات کے پیش نظر 1500 بستروں کے عارضی ہسپتال اور قرنطینہ مرکز کو صرف 5 دنوں میں بنا کر تیار کر لیا ہے۔
کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے چین نے ہیبی صوبے میں ایک ہزار پانچ سو بستروں کا اسپتال پانچ دن میں تعمیر کر لیا۔
چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے بعد بیجنگ کے جنوب میں 5 روز میں ڈیڑھ ہزار کمروں کا عارضی اسپتال تعمیر کر لیا گیا۔ حکام نے نانگونگ شہر اور ہے بئی صوبے کے دارالحکومت شی جیاژوانگ میں کورونا کو مہار کرنے کے لئے سخت اقدامات شروع کردیے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور 24گھنٹے کے دوران 130کیس سامنے آ چکے ہیں۔ چینی حکام کو خدشات ہیں کہ نئے چینی سال کے آغاز پر ہونے والی تقریبات سے وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ 15روزہ تقریبات کے دوران لاکھوں افراد آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔