چین، کان کنوں کے زندہ ہونے کی امید
Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
چین میں دھسنے والی سونے کی کان سے ایک ہفتے بعد بھی آوازیں آتی ہوئی سنی گئی ہیں۔
چینی صوبے شین ڈونگ میں گزشتہ ہفتے سونے کی کان بیٹھنے سے 22 کان کن زیر زمین پھنس گئے تھے۔
کان کنوں سے رابطے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے ایک پتلا راستہ بنایا تھا، جس کے ذریعے بھیجے گئے سگنل کے جواب میں ریسکیو اہلکاروں کو اب کچھ آوازیں موصول ہوئی ہیں۔
زیر زمین پھنسے والے مزدوروں کو نکالنے کیلئے حکام نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔