روس کے بحری جہاز کو حادثہ
Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
بحیرہ اسود میں ترکی کے ساحل کے قریب روسی کارگو بحری جہاز ڈوب گيا۔
روس کا تجارتی بحری جہاز ترکی کے کھلے سمندر میں ڈوب گیا۔
ترکی کے بارٹن صوبہ کے گورنر سنن گنر نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں ترکی کے ساحل پر روسی کارگو بحری جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں اس جہاز کے عملے کے کم از کم دو ارکان مارے گئے ہیں۔
صوبائی گورنر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کارگو جہاز میں 15 افراد سوار تھے جو کہ تمام روسی شہری تھے۔
ابتدائی طور پر ریسکیو اہلکاروں نے پانچ افراد کو بچا لیا ہے اور سمندر سے، ہلاک ہونے والے دو افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ گورنر کے مطابق مزید 6 افراد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔