ٹرمپ نے آخری دن متحدہ عرب امارات کو بھی نوازا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i379802-ٹرمپ_نے_آخری_دن_متحدہ_عرب_امارات_کو_بھی_نوازا
واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری دن وہائٹ ہاوس میں امارات کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے آخری دن متحدہ عرب امارات کو بھی نوازا

واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری دن وہائٹ ہاوس میں امارات کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط کئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری دن وہائٹ ہاوس میں امارات کے ساتھ 50 ایف 35 جنگی طیاروں اور اسی طرح 18 ڈرون اور دیگر فوجی سازوسامان کی خریداری کے معاہدے  پر دستخط کئےجس کی مالیت 23 ارب ڈالر ہے۔ البتہ جو بائیڈن کی حکومت اس معاہدے کا جائزہ لے سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات ، امریکہ کا اتحادی ہے اور اس نے حال ہی میں ٹرمپ کے دباو میں آکراسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کئے۔