Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر چل سکتی ہے بائیڈن کی قینچی

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے میکسیکن ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکا، امیگریشن پالیسیوں کے اسباب کے مد نظر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے بارے میں غیر منصفانہ افکار کو بدلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میکسیکن صدر آندریس مینوئل پیز کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں جو بائیڈن نے امیگریشن کے لئے اپنی قانونی چارہ جوئی اور پناہ گزینوں کی درخواست کے عمل کو بہتر بنانے کا روڈ میپ پیش کیا۔

اس ٹیلیفونی گفتگو کے بارے میں وائٹ ہاوس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ انتظامیہ کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی تبدیلی ترجیحات میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے غیر قانونی مہاجرت کو کم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امیگریشن پالیسی میں اصلاح کے مسئلے میں جو بائیڈن کے منصوبے میں میکسیکو کا کردار اہم ہے۔

ٹیگس