ٹرمپ کی بھتیجی کا فیملی نیم بدلنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی بھتیجی نے اپنا فیملی نیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے ملک کے سابق صدر اور اپنے چچا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفی نتائج کے سد باب کے لئے اپنا فیملی نیم بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی بھتیجی نے اتوار کے روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے چچا سے تعلقات کی وجہ سے مرتب ہونے والے منفی اثرات کو روکنے کے لئے اپنا فیملی نیم بدلنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
انہوں نے ٹیلیگراف سے انٹرویو میں کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو میں اپنا فیملی نیم بدل دوں گی۔
میری ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چچا ٹرمپ سے تعلقات کی وجہ سے ان پر مرتب ہونے والے اثرات کے مد نظر انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے چچا ٹرمپ کو بزدل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ کانگریس پر حملے کے وقت ان کے چچا خوشی سے جھوم رہے تھے۔