Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی حدود میں دراندازی

غاصب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں من جملہ ایف 35 اور ایف 15 طیاروں نے کل لبنان کے مختلف علاقوں من جملہ جنوبی لبنان کے صور، النبطیه اور اقلیم التفاح میں متعدد بار پروازیں کر کے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں -

ٹیگس