Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ہالینڈ میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری، صورتحال بحرانی

ہالینڈ کی پولیس نے ملک بھر کے شہروں میں سڑکوں پر کئے جانے والے احتجاجات کا مقابلہ اور صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جرمنی اور بیلجیئم سے امدادی فورس طلب کر لی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم، روٹرڈم اور ہلفرسم سمیت مختلف شہروں میں کئے جانے والے احتجاجات و مظاہروں کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے اور اس ملک کی پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہالینڈ کی پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کے لئے جرمنی اور بیلجیئم سے امدادی فورس کی درخواست بھی کی ہے۔ مختلف شہروں کے میئروں نے بھی اپنے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اس کے ساتھ ہی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو مظاہروں پر اکسانے والے افراد کو گرفتار کرکے انہیں سزائیں دی جائیں گی۔

ہالینڈ اور مختلف دیگر یورپی ملکوں میں کورونا بندشوں میں اضافہ کئے جانے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور وہ اسکے خلاف احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ہالینڈ کی پولیس ابتک سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہے۔

ٹیگس