فرانس میں سیکورٹی بل کےخلاف مظاہرے
Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
فرانس کے کئی شہروں میں سیکورٹی بل کےخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
فرانس میں یلو جیکٹ اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے والے ہزاروں افراد نے اس ملک کے مختلف شہروں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کئے۔
فرانس میں سیکورٹی بل اور کورونا پابندیوں کے خلاف مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
فرانس میں احتجاج، پولیس سرگرمیوں کی فلم بندی اور اشاعت پر پابندی کے قانونی مسودے کے خلاف کیا جارہا ہے۔
فرانسیسی شہریوں اور مظاہرین نےشہریوں کی ڈرون اور کیمروں سے نگرانی کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران بھی فرانس میں صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔