Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  •  اسرائیلی بچوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا

صیہونی حکومت کی بچوں سے متعلق کونسل کی رپورٹ سے دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل کے اسکولی بچوں میں خودکشی کرنے کا رجحان 40 فیصد بڑھ گیا ہے

صیہونی اخبار هاآرتص کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت تعلیم اور نفسیاتی امور کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے دسمبر 2020 تک 340 اسکولی بچوں کا خودکشی کرنے کے خوف کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج کیا گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 240 تھی۔

بچوں سے متعلق اسرائیل کی قومی کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں 2019 کی نسبت نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی میں بھی 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس