شمالی آئرلینڈ کی بندرگاہوں پر چیکنگ کے حوالے سے تنازعہ
برطانیہ نے یورپی یونین سے شمالی آئرلینڈ کی بندرگاہوں پر چیکنگ سے متعلق معاملات کا نوٹس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ بریگزٹ کے بعد شمالی آئرلینڈ کی بندرگاہوں پر چیکنگ کے حوالے سے تنازعہ طے کرانے کیلئے فوری کارروائی کرے۔
برطانیہ نے یورپی کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ وہ وقتی طور پر قواعد کے نفاذ میں نرمی کریں اور 2023 کے اوائل تک بتدریج ان کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے لیکن شمالی آئر لینڈ کی فرسٹ منسٹر آرلین فاسٹر نے کہا ہے کہ وہ مسئلے کا دیرپا، قابل عمل اور پائیدار حل چاہتی ہیں۔
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے آرٹیکل 16 کے تحت یورپی یونین اور برطانیہ کو معاہدے کے ان نکات کو معطل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جن کی وجہ سے اقتصادی، سماجی یا ماحولیاتی سطح پر دشواریوں کا سامنا ہو۔