Feb ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ، کورونا ویکسین کی سیکڑوں خوراکیں ضائع ہو گئیں

برطانیہ میں منٹگمری ہال میں حادثاتی طور پر فریج بند ہونے کے نتیجے میں کورونا ویکسین کی سیکڑوں خوراکیں ضائع ہو گئیں۔

پی اے نیوز ایجنسی کہ مطابق گزشتہ ماہ "ویتھ اپان ڈیرینی رادھرم" کے منٹگمری ہال میں فائزر کی ویکسین کی تقریباً 450 خوراکیں بجلی سے متعلق مسائل کی وجہ سے کچرے میں پھینک دی گئیں۔

رادھرم کلینیکل کمیشننگ گروپ کا کہنا ہے کہ ویکسین سپلائز کا رخ اس ہال کی جانب اس لیے موڑا گیا تھا کہ وہ تمام مریض اپنی پہلی کورونا ویکسین خوراک حاصل کریں تاہم اس غلطی کے باوجود سائٹ پر یہ کام جاری ہے۔ سی سی جی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک ویکسینیشن سروس سائٹ پر فریج کے ساتھ بجلی سے متعلق مسئلے کے بعد فائزر ویکسین کی بہت سی خوراکیں رات کو ضرورت کے مطابق درجۂ حرارت نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہو گئیں۔  

حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک برطانیہ بھر میں کورونا ویکسین کی 10.1 ملین خوراکیں دی جا چکی ہیں جن میں 9.6 ملین پہلی خوراکیں شامل ہیں۔

ٹیگس