Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • چين، لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تیاری کا امکان مسترد

عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس کی تیاری کے شواہد نہیں ملے۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تیاری کے امکانات کو مسترد کر دیا۔

منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے تک تفتیش کے بعد بھی یہ بات معلوم نہ ہوسکی کہ وبا کے مرکز ووہاں سے کورونا وائرس کیسے دنیا بھر میں پھیلا۔

 اس عرصے میں ماہرین کی ٹیم نے وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے معاملے کو مختلف زاویوں سے پرکھا اور مختلف شخصیات اور افراد سے انہوں نے انٹرویو بھی کیے۔

 

ٹیگس