Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  •  میانمار، قومی جشن

میانمار کی فوج نے بیک وقت 20 ہزار سے زیادہ قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجات اور اس حوالے سے مغربی ملکوں کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کے پیش نظر میانمار کی فوج نے 23 ہزار سے زیادہ قیدیوں کو آزاد کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق میانمار کی فوج نے جمعہ کے روز 23 ہزار 314 قیدیوں کی آزادی کے احکامات جاری کئے۔

قیدیوں کی آزادی کا حکم ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب مسلسل ساتویں دن بھی میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج کی خبریں موصول ہوتی رہی ہيں۔

میانمار کی حکمراں فوجی کونسل نے قومی جشن " یوم اتحاد" کی مناسبت سے 23 ہزار 314 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کرکے رہا کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے قومی جشن " یوم اتحاد" کے موقع پر قیدیوں کی رہائی معمول رہی ہے لیکن ایک ہی بار میں 23 ہزار سے زیادہ قیدیوں کی رہائی کا اقدام پہلی بار انجام پا رہا ہے۔

 

ٹیگس