Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کو روس کا ترکی بہ ترکی جواب

روس: پوتین پر سفری پابندی عائد کی گئی تو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرلئے جائيں گے۔

روسی  وزارت کے وزیر خارجہ سیرگئی لاؤروف نے کہاکہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا بیان  یورپی سفارتکاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔

روس اور یورپی یونین کے درمیان تلخی کا آغاز اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے معاملے پر ہوا تھا جب کہ اس میں شدت روس کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جرمن سمیت دو یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بغیر وجہ بتائے ملک بدر کرنے پر آئی تھی۔

 

 

ٹیگس