صومالیہ، ایوان صدر پر خودکش حملہ
صومالیہ کے دارالحکوت موغادیشو میں خودکش حملے میں حملہ آور ہلاک اور سات شہری زخمی ہوگئے
صوماليہ کے دارالحکومت ميں واقع ایوان صدر کے اندر خود کش کار بمبار نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع صدارتی محل میں ایک تیز رفتار کار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا تاہم کار نہیں رکی تو اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔
جیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کی تو حملہ آور نے کار میں رکھے بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی تاہم بم مکمل طور پر نہ پھٹ سکا۔
بم مکمل طور پر نہ پھٹنے کے باوجود 7 شہری زخمی ہوئے 12 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
پوليس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خود کش حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک مقامی تنظیم الشباب پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔