Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  •  جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے سے مشرقی ساحلی علاقہ لرز اٹھا

جاپان میں آنے والے زلزلے میں سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں

جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے سے مشرقی ساحلی علاقہ لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 150کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ  2011 میں اسی علاقے میں آنے والے انتہائی شدید زلزلے کے نتیجے میں جنم لینے والا آفٹر شاک تھا۔

خیال رہے کہ 2011 میں اسی علاقے میں 9 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے اور سونامی سے 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ماہرین نے زلزلے کے باعث ایک اور سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ  ایک ہفتے کے دوران ریکٹر اسکیل پر 6  شدت تک کے جھٹکے محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ جن علاقوں میں زلزلے کی شدت زیادہ رہی  ہے وہاں مکانات کے انہدام اور مٹی کے تودے گرنےکا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے شہریوں کو احتیاط کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 

ٹیگس