گنی میں ایبولا وائرس کے 10 مشتبہ کیس
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۵ Asia/Tehran
گنی میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد سے تعلق میں آنے والے 115 افراد کی نشاندہی ہوگئی۔
افریقی ملک گنی میں ایبولا وائرس کے 10 مشتبہ کیس سامنے آگئے، جبکہ اس وائرس سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گنی میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد سے تعلق میں آنے والے 115 افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے، ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تیاریاں بہت بہتر ہیں۔
ایبولا کیسز سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے دیگر افریقی ممالک کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ 2013 سے 2016 کے درمیان ایبولا وائرس سے گنی سمیت تین افریقی ممالک میں 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔