Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • کیپٹل ہلز کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد

امریکہ کی مقامی عدالت نے کیپیٹل ہلز پر حملے کے الزام میں دسیوں افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے 40 کے قریب انتہا پسند ملزمان پر منصوبہ بندی کے ساتھ امریکی پارلیمنٹ حملے کا الزام لگایا ہے۔

کیپٹل ہلز پر حملے کے سلسلے میں ایف بی آئی نے طویل تفتیش کی ہے جس میں ملزمان کی مختلف انداز میں گروہ بندی کی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ کانگریس، کیپیٹل ہل پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کی تحقیقات کے لیے نائن الیون طرز کا کمیشن تشکیل دے گی۔

پلوسی نے کہا کہ کمیشن تحقیقات کرے گا اور حقائق سامنے لائے گا کہ چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر ان کے بقول اندرونی دہشت گرد حملے اور پرامن انتقالِ اقتدار کے عمل میں رکاوٹ کی وجوہات کیا تھیں۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کے ساتھیوں کے نام خط میں پلوسی نے کہا کہ ایوانِ نمائندگان، کیپٹل ہل کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اضافی رقوم صرف کرے گا۔

 

ٹیگس