ایٹمی معاہدے کے سبھی فریق اسکے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے امریکہ کی جانب سے ٹریگر میکینزم کو فعال بنانے کی درخواست واپس لیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جامع ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل طور سے عملدرآمد اور اسکی تقویت کے لئے کوشاں رہیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرہان حق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ دنوں اور ہفتوں میں جو کچھ بھی معاہدے کے فریقوں کی جانب سے انجام پائے گا وہ اسکی تقویت میں مددرگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے جامع ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ سبھی مل کر اس بین الاقوامی معاہدے کے تحفظ اور اسکی تقویت کے لئے کوشش کریں۔ انہوں نے ایرانی سفارتکاروں پر عائد سفری پابندیوں کو اٹھائے جانے کا بھی خیر مقدم کیا اور اسے ایک خوش آیند اقدام قرار دیا۔
فرہان حق نے امید طاہر کی کہ ایران جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ اپنے گزشتہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے جمعے کی صبح ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فرمان کو واپس لیتے ہوئے ایرانی سفارتکاروں پر عائد سفری پابندیاں بھی کم کر دی ہیں۔