Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین کی منصفانہ تقسیم لازمی ہے: جی 7

دنیا کی آٹھ بڑی اقتصادی طاقتوں کے گروہ جی سیون کے سربراہوں نے کورونا ویکسین کی منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق جمعے کے روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کے سربراہوں کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں ایک عالمی منصوبے کے تحت سبھی ممالک میں کورونا ویکسین کی تقسیم کو ضروری قرار دیا گیا۔

برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن کی سربراہی میں ہونے والے اس آن لائن اجلاس میں سبھی نے متفقہ طور پر ایک بیان جاری کر کے یہ اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے وہ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کریں گے۔

ساتھ ہی ان ممالک نے انسانوں اور جانوروں کے مابین مشترکہ بیماریوں کا پتہ لگانے کے لئے ایک عالمی نیٹورک کے قیام، عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی پیداوار میں اضافے، وبائی امراض کے سلسلے میں خبردار کرنے والے ایک ورلڈ وائڈ سسٹم کی تیاری اور ایمرجنسی میڈیکل پروٹوکول پر بھی اتفاق کیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووڈ انیس نے یہ ثابت کر دیا کہ صحت سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنے کے لئے دنیا کو ایک مضبوط دفاعی اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے سبھی ممالک عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او، جی ٹوئنٹی اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صحت و سلاممتی سے متعلق عالمی معاہدوں کے ذریعے دنیا کی صحت سلامتی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔

خیال رہے کہ جے سیون گروہ میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ جاپان اور امریکہ شامل ہیں۔

ٹیگس