امریکہ کے مسافر بردار طیارے کے موٹر میں دھماکہ
امریکہ کے بوئینگ سات سو ستتر قسم کے ایک مسافر بردار طیارے کے موٹر میں ریاست کلراڈو کے ایرپورٹ سے پرeواز بھرتے ہی دھماکہ ہو گیا اور آگ لگ گئی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اسے ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
اے بی سی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ امریکہ کے بوئینگ سات سو ستتر مسافر بردار طیارے نے ریاست کلراڈو کے برومفیلڈ ایرپورٹ سے جیسے ہی پرواز بھری اس کے دائیں ونگ کے موٹر نے کام کرنا بند کر دیا اور تھوڑی ہی دیر کے بعد اس میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو جانے والے اس مسافر بردار طیارے کے موٹر میں آگ لگنے کے بعد اس کے پرزے گرنا شروع ہو گئے۔
ہنگامی طور پر جب اس طیارے کو ڈنور ایر پورٹ پر اتارا جانے لگا تو طیارہ عمارتوں اور درختوں سے ٹکراتا ہوا نیچے اترا جس کے نتیجے میں اس طیارے کو مزید کافی نقصان پہنچا۔
البتہ طیارے کو باحفاظت ایرپورٹ پر اتار لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔