Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملے پر خود امریکی سینیٹروں کی تنقید

امریکہ کے کئی سینیٹروں نے شام پر امریکی فوج کے حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ان سینیٹروں کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد پر اس حملے سے متعلق امریکہ کا حالیہ اقدام، امریکی صدر کے دائرہ اختیارات سے باہر رہا ہے اور اس سلسلے میں انھیں تشویش ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے عہدیدار کریس مورفی نے ایک بیان میں اس حملے کے سلسلے میں جوبائیڈن سے وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورجینیا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے بھی امریکی فوج کے اس حملے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اقدام قرار دیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے بھی شام پر اس حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے امریکی صدر جوبائیڈن کی ہدایات پر مشرقی شام میں مزاحمتی گروہوں سے متعلق ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ٹیگس