Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ میں 8 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ عوام میں خوف و ہراس

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل گئے

نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک (Kermadec) میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلادیا۔

آج صبح نیوزی لینڈ کے ساحلوں پر تین طاقتور زلزے آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 8 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ شمالی جزیرے کرماڈیک کے ساحلوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے۔

نیوزی لینڈ سول ڈیفنس کے وزیر نے کہا ہے کہ لوگ متاثرہ علاقوں میں ساحلوں سے دور رہیں۔ زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی چھوٹی لہریں جاپان، روس، میکسیکو اور جنوب امریکی ساحل سے بھی ٹکرا سکتی ہیں۔

ٹیگس