Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  •   یورپی یونین اور ترکی کے تعلقات کی اہمیت

۔ یورپی یونین اور ترکی نے وسیع پیمانے کے تعمیری تعلقات کی اہمیت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے

ترکی اورجرمنی نے یورپی یونین اور انقرہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے دوران دوجانبہ تعلقات کا جائزہ لئے جانے کے ضمن میں یورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اِردوغان اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے وڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا اور مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال اور کورونا کے علاوہ علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

 خبر رساں اداروں کے مطابق جرمن چانسلر نے یورپی یونین اور ترکی کے مابین وسیع پیمانے کے تعمیری تعلقات کی اہمیت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

 

ٹیگس