برطانیہ میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں اغوا اور قتل کے واقعے پر خواتین میں سراسیمگی
سارہ ایورراڈ کے اغوا اور قتل کے الزام میں پولیس اہل کار کی عدالت میں پیشی ہوئی ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک پولیس اہلکار، غوا اور قتل کے الزام کے بعد پہلی بارعدالت میں پیش ہوا۔
اس مجرمانہ واقعے سے برطانیہ میں خواتین کی سکیورٹی سے متعلق بہت زیادہ تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
لندن پولیس کے ایک اہلکار پرایک خاتون کے اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ اس واقعے نے پورے برطانیہ میں خواتین کے تحفظ کے بارے میں خوف و تشویش پھیلا دی ہے۔
پولیس اہلکار وین کوزینس پر 33 سالہ سارہ ایورراڈ کے اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ سارہ 3 مارچ کی شب جنوبی لندن میں ایک دوست سے ملاقات کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی کہ راستے ہی سے وہ غائب ہو گئی ۔
گذشتہ بُدھ کو اُس کی باقیات جنوب مشرقی انگلینڈ سے 50 کلومیٹر دور جنگلوں سے برآمد ہوئیں۔
سارہ کے اس انتہائی پُراسرار اغوا اور قتل کے بعد سے پورے ملک میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔