Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ماسکو میں بلدیہ ملازمین کی تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی

ماسکو میں پولیس نے ضابطوں کی خلاف ورزی کی بناپر بلدیہ کے دسیوں ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار نہ کئے جانے کی بنا پر بلدیہ کے درجنوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق  روسی پولیس نے ایک تقریب میں شرکت کرنے پر دارالحکومت کی بلدیہ کے 200 ملازمین کوگرفتار کرلیا۔

 ماسکو پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد نے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تھیں۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو حکومت مخالف ایک تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کرنے کی بنا پر گرفتار کیا گيا ہے۔

ٹیگس