Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن کے لئے روس کی میزبانی میں کانفرنس

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں جنگ بندی پر تاکید۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں روس، امریکہ ،چین اور پاکستان نے افغان فریقین سے تشدد میں کمی، جنگ بندی اور امن کے اہم نکات پر فوری بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روس کی میزبانی میں ہونے والی ماسکو کانفرنس میں طالبان، افغان حکومتی اور سیاسی نمائندوں کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد، پاکستان اور چین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ترکی اور قطر  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کانفرنس شرکاء کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں طالبان اور افغان حکومتی و سیاسی نمائندوں سے بین الافغان مذاکرات میں اہم نکات، افغانستان میں تشدد روکنے اور فوری جنگ بندی اور افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

 

ٹیگس