Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی نائب صدر کی رہائش گاہ کے قریب، دھماکہ خيز گاڑی پکڑی گئي

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی سرکاری رہایش گاہ پر بم حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

 ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق رہایش گاہ کے باہر سے ایک مسلح شخص کو بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔

مسلح شخص کے پاس سے رائفل اور شارٹ گن بھی برآمد ہوئی۔ واقعے کے وقت کملا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث موجود نہیں تھیں۔

 امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی، جو سان اینٹونیو کا رہایشی ہے۔ اسے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب امریکہ میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت اور جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 3 ہزار 800 واقعات پیش آئے۔ بدھ کے روزاٹلانٹا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل تھیں۔

امریکہ میں ایشیائی باشندوں کا اطلاق چینی، کوریائی، فلپائنی، ویتنامی اورجاپانی شہریوں پر کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی امریکیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ کورونا کے پھیلاؤ اور ٹرمپ کی نفرت انگیز تقاریر کے بعد ہوا۔

ٹرمپ کے دور میں سفیدفام بالادستی میں دو گنا اضافہ دیکھا گیا۔ اس سے قبل امریکی خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے۔

ٹیگس