Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • یورپ میں نسلی امتیاز کی جڑیں

یورپی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز یورپی معاشرے کی ساخت تک سرائیت کر گیا ہے۔ 

یورپی یونین کے خارجہ امور کے وزير نے نسلی امتیاز سے متعلق یورپ میں پائے جانے والے رويئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسلی امتیاز یورپی معاشرے کی ساخت تک سرائیت کر گیا ہے۔ 

برسلز میں اپنے ایک خطاب کے دوران  یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اس بات کا اعتراف کیا  کہ  نسلی امتیاز کی وجہ سے انسانی حقوق کو یورپ میں شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 39 فیصد افریقی باشندے یورپ میں امتیازی سلوک محسوس کرتے ہیں۔ کووڈ 19 نے یورپی معاشرے  میں امتیازی رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔ 

یورپی وزیرخارجہ جوزف بوریل کے مطابق یورپی معاشرے سے نسلی تعصب کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہیگی۔

ٹیگس