Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات پر تل ابیب سیخ  پا

غاصب صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے جرائم کی تحقیقات کے آغاز کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ریڈ لائن عبور کئے جانے سے تعبیر کیا ہے۔

آویو کوخاوی نے اسرائیل بارہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسرائیلی فوجیوں کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ اور فوجی آپریشن کئے جانے کی ہدایات جاری کرتے ہیں اور وہی ان تمام اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔

صیہونی فوج کے اس عہدیدار نے  مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے جرائم کی تحقیقات کے آغاز کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ریڈ لائن عبور کئے جانے سے تعبیر کیا۔

ہیگ کی بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔

اس عالمی عدالت انصاف نے فروری کے مہینے میں ایک فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں صورت حال کا جائزہ لینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔


خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس