اسرائیلی وزیراعظم علاقے سے بھاگنے پر مجبور
Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
غزہ سے داغے جانے والے راکٹ نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔
نیوز ایجنسی وائی جے سی کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے جنوبی علاقے بئر السبع پر ایک راکٹ اس وقت داغا گیا جب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو اس علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق راکٹ لگنے کے بعد نیتن یاھو کو اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر علاقے سے بھاگنا پڑا۔ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹس نے نیتن یاھو کے دورہ بئرالسبع کے موقع پر غزہ سے داغے جانے والے راکٹ کے معاملے پر سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔