Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • یورپی یونین، ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی کے بارے میں کل مذاکرات کرے گي

یورپی یونین نے ایک بیان جاری کر کے جمعے کے روز ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی مجوزہ نشست کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا کہ اس نشست میں ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی کے بارے میں گفتگو کی جائے گي۔

یورپی یونین جمعرات کی شام جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی ورچول نشست جمعے کے روز منعقد ہوگي۔ اس نشست میں، جو یورپ کے غیر ملکی اقدامات کے ادارے سیاسی امور کے سربراہ انریکے مورا کی سربراہی میں منعقد ہوگي، چین، روس، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور ایران کے نمائندے بھی موجود رہیں گے۔ اس نشست میں معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی کے علاوہ تمام فریقوں کی جانب سے معاہدے پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کی طرف سے یقین حاصل کیے جانے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دریں اثنا فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ گفتگو اس لیے بھی ضروری ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے ارکان اور امریکہ کے ساتھ براہ راست رابطے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ سبھی کی کوششوں سے اس سلسلے میں کوئي دوسرا آپشن تلاش کر لیا جائے گا۔

ٹیگس