Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون، روس کی ترجیحات میں شامل: روسی وزارت خارجہ

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے مابین اقتصادی تعاون کا فروغ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 13 اپریل کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کی دعوت پر انجام پا رہا ہے اور اس دورے میں  شام، افغانستان، یمن، خلیج فارس اور اہم علاقائی اور عالمی موضوعات خاص طور سے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے 13 اپریل کو ایران کے دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ، اس دورے کے دوران باہمی اورعلاقائی مسائل بالخصوص شام، یمن، افغانستان اور قفقاز کی تازہ ترین صورتحال سمیت بین الاقوامی اورعلاقائی میدان میں تعاون، جوہری معاہدے، امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں سے نمٹنے جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹیگس