Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف ہیگ کی عالمی عدالت کی تحقیقات پر امریکہ کی مخالفت

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ اور غرب اردن میں تل ابیب کے جنگی جرائم کے بارے میں ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی تحقیقات پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے-

جوئیش پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنازی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونکی بلنکن سے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے بعد کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر کاربند ہے اور ہیگ کی عدالت کی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتا اس سے قبل پریس ذرائع نے خبردی تھی کہ ویانا میں امریکہ و صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مختلف مسائل منجملہ ایران اور ایٹمی معاہدےسے متعلق آئندہ مذاکرات کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے-

ٹیگس