Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • کورونا کی ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر پوپ کی تاکید

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایسٹر کی مناسبت سے اپنی تقریر میں کورونا کی ویکسین کی منصفانہ تقسیم خاص طور پر غریب ملکوں کے درمیان ویکسین کی تقسیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پوپ نے سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور ماسک لگا کر کھڑے ہوئے کارڈینلز سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں جاری مسلحانہ جھڑپوں کی مذمت کی اور کہا کہ ملکوں کو فوجی ہتھیار خریدنے پر بے تحاشا دولت خرچ کرنے کے بجائے، یہ پیسے کورونا کی ویکسین کی تیاری اور دنیا بھر میں اس کی تقسیم پر خرچ کرنے چاہیے۔

پوپ فرانسس نے اکیس مارچ کو بھی پوری دنیا میں کووڈ-19 کی بیماری سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا میں مافیائي گروہ، اس وبا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انٹرپول نے پچھلے سال دسمبر میں انتباہ دیا تھا کہ منظم جرائم پیشہ گروہ ممکنہ طور پر کورونا ویکیسن کی کھیپیں چوری کر سکتے ہیں یا پھر جعلی ویکسین منڈیوں میں اتار سکتے ہیں۔

ٹیگس