Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • فرانس میں ایسٹر کے موقع پر تخریب کاری کی کوشش

فرانسیسی پولیس نے ایسٹر کے موقع پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔

فرانسیسی پولیس نے اتوار کی شام ملک کے جنوبی علاقے میں واقع شہر مونیلیپہ میں ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ایک تخربی کارروائی کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔

اخبار فیگارو کی رپورٹ کے مطابق ایسٹر کے موقع پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، گرفتار شدگان میں ایک بچی بھی شامل بتائی جاتی ہے۔

مقامی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی حکام نے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہيں۔

ٹیگس