Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  •    نتن یاہو کو درپیش چیلنج

کرپشن کے باوجود نیتن یاہو کو کابنیہ کی تشکیل کی دعوت دیدی گئی۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے صدر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔

 خبر رساں اداروں کے مطابق صہیونی حکومت کے صدر روون رِیولِن نے حکومت سازی کے لیے نیتن یاہو کو نامزد کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ کوئی بھی امیدوار اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ پارلیمان کا اعتماد حاصل کر سکے۔

 روون رِیولِن  نے مزید کہا کہ کئی لوگوں کی رائے ہے کہ ایک ایسے امیدوار کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دینی چاہیے جسے عدالت میں کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہو تاہم انہوں نے کہا کہ قانون میں اس کی گنجائش موجود ہے کہ جب تک مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا وہ اس عہدے پر کام کر سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ نیتن یاہو 2009 ء سے مسلسل اقتدار میں ہیں اور نئی صہیونی حکومت کی تشکیل کے لئے گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

ٹیگس