Apr ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • میانمار میں 20 اور مظاہرین کی ہلاکت

میانمار میں فوجی کودتا کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر میانماری فوجیوں کی فائرنگ میں بیس اور مظاہرین ہلاک ہو گئے-

رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوجی کودتا کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ریاست لاگو کے ماگادیت علاقے میں احتجاجی مظاہرین پر میانماری سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں بیس اور افراد مارے گئے ہیں جن کی لاشوں کو میانماری فوجیوں نے بودائی مندروں میں منتقل کر دیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کرن کین نامی ایک سوشل ورکر کا کہنا ہے کہ میانماری فوجیوں کی فائرنگ میں ساٹھ مظاہرین مارے گئے ہیں اور یہ فوجی، مظاہروں کی سرکوبی میں ہر طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

کرن کین کے بقول ماگادیت کے لوگ خوف و ہراس کی بنا پر علاقے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میانماری فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر میانمار کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور آنگ سان سوچی کو گھر میں نظربند کر دیا ہے جبکہ اس ملک کے عوام فوجی کودتا کے بعد سے مسلسل احتجاجی مظاہرے کر کے ملک میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس